Nice Shoogle Ghup Shup Forum Contribute your poetry/ Jokes/ SMS with us Welcome, Guest. Please login or register.
May 22, 2012, 05:15:50 AM
Home Help Search Login Register
Pakistani Girls  |  UK Visas Free Consultancy  |  Free IELTS Material  |  Free TOEFL Material  |  Dubai Night Life  |  Earn Money Online
Girls Fashion  |  Free Download Movies  |  New Asian Beauty  |  Love Calculator

+  NiceShoogle Forum
|-+  NiceShoogle.com
| |-+  General Knowledge and Other Sharings (Moderators: mutesinger, FAIRY (AngeL of N. Shoogle))
| | |-+  خوشگوارشادی شدہ زندگی کےراز
« previous next »
Pages: [1] Send this topic Print
Author Topic: خوشگوارشادی شدہ زندگی کےراز  (Read 1389 times)
FAIRY (AngeL of N. Shoogle)
Global Moderator
Hero Member
*****
Posts: 3777



View Profile
« on: April 23, 2010, 02:01:00 AM »

خوشگوار شادی شدہ زندگی کے راز
انگریزی زبان سے ترجمہ

کیا آپ کو محبت پر یقین ہے؟

کیا آپ کو کسی ایسے انسان کے ڈھونڈنے میں یقین ہے جو آپ کا دوسرا نصف ہو یا آپ کی روح کا ساتھی ہو؟ کیا آپ دنیا میں کسی ایسے انسان کو پانے کا خواب دیکھتے ہیں جو آپ کو سمجھتا ہو، محبت کرتا ہو اور ہر طرح کے حالات میں آپ کے ساتھ رہنے پر تیار ہو؟ اگر آپ یہ سب کچھ کرتے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اعداد و شمار سے ثابت ہوتاہے کہ 90 فیصد خواتین وحضرات زندگی میں کم از کم ایک بار شادی ضرور کرتے ہیں۔

معاشرے کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہم "ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے" کی تصوراتی کہانی سے اس قدر جڑ چکے ہیں کہ بہت سے لوگ اگر کسی جوڑے کا حصہ نہیں بنتے تو اپنے آپ کو نامکمل تصور کرتے ہیں۔

لیکن یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ فلموں کی طرح زیادہ تر لوگوں کی سوچیں اس حصے پر رکی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جب موسیقی کی دھینں بلند ہو رہی ہوں اور خوشیوں سے بھرا ہوا جوڑا یہ کہے " میں اقرا کرتا ہوں" اور بطور میاں بیوی کے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں۔ شادی کے اگلے ہی مہینے ان کے ساتھ کیا پیش آنے والا ہے انہیں اس بات کی قطعی پرواہ نہیں ہوتی۔

اگر اس حقیقت کو ذہن میں رکھیں کہ امریکہ میں ہونے والی 43 فیصد شادیاں طلاق پر ختم ہو جاتی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کہہ اٹھیں کہ نکاح نامے کی نقطہ دار لائنوں پر دستخط کرنے سے پہلے مضبوط اور صحت مندانہ ازواجی رشتے کو قائم کرنے کے بارے میں کچھ حقیقتوں کا ادراک ضرور کروا دیا جانا چاہیے۔

خوش گوار شادی محض اتفاق سے نہیں ہو جاتی۔ یہ صرف اس لیے نہیں ہو جاتی کہ آپ ایک دوسرے کے لیے مکمل ہوں یا آپ کو ایک دوسرے سے محبت ہو۔ شادی ایک حصے داری ہے اور دوسری حصے داریوں کی طرح اس کے بھی کچھ قول وقرار ہوتے ہیں ، اور محنت اور لگن سے اس حصے داری کو آگے بڑھانے کی سوچ کارفرما ہوتی ہے۔

ذیل میں کچھ جوڑوں کے مشورے دیے جاتے ہیں جن کی شادیاں مضبوط اور صحتمند ثابت ہوئیں۔ اِن پر عمل کریں انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں رائج کریں اور آپ دیکھیں گے کہ آپ اِس راستے پر چل پڑے ہیں جنہیں ہم سب کامیاب اور خوشگوار شادی کا نام دیتے ہیں۔

گفت وشنید
کامیاب شادی کے لیے گفت و شنید اور مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہیں خاص کر ان دنوں میں جب حالات خراب ہو رہے ہوں۔ ایسے بہت سے بیرونی عوامل ہیں جو شادی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں مثلاَ نوکریاں، خاندان، دوست و احباب، مشغلے، تعلیم و تربیت اور مذہبی احکام وغیرہ۔ اگر آپ کو محسوس ہونے لگے کہ آپ اکٹھے نہیں رہ سکتے یا یہ کہ آپ پیسوں پر جھگڑ رہے ہیں تو آپ کا ایک دوسرے سے بات چیت شروع کرنا انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔

سننا
یہ ایک بڑی افسوس ناک حقیقت ہے کہ ہم لوگ اجنبیوں سے تو بہت شفقت اور مہربانی سے پیش آتے ہیں لیکن ان لوگوں سے نہیں جو ہمیں جانتے اور ہم سے محبت کرتے ہیں۔ اگر آپ کا ساتھی آپ سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے چاہے وہ یہی پوچھنا چاہ رہا ہے کہ رات کے کھانے میں کیا شامل ہو یا یہ کہ اس نے سارا دن کیسے گزارا یا یہ کہ آپ لوگوں کی شادی میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے، تو اُسے بھی اِسی عزت واحترام سے بلائیں جس طرح آپ کسی اجنبی کو بلاتے ہیں ، اور سنیں۔ اُس کے جملوں کو ختم ہونے سے پہلے ہی ختم کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ اُس کی مشکلات کو بیٹھے بیٹھے حل کریں۔ اور یہ تو منہ سے نکالیں ہی نہ کہ" میں نے تمہیں کہا تھا نا"۔ اس موقع پر مجھے آگڈن نیش کی ایک نظم یاد آرہی ہے جو شاید اِسی موقع کےلیے لکھی گئی تھی۔

محبت بھری اور چاہت ملی ،
جو کرنا ہے شادی کو یوں کامیاب
تو تسلیم کر لیں ، جہاں ہوں غلط
جہاں ہوں صحیح ، دیں نہ کوئی جواب

باہمی رسم و رواج پیدا کریں
ہر کامیاب جوڑے کے کچھ ذاتی رسم ورواج ہوتے ہیں "کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو وہ صرف آپس میں کرتے ہیں اور ان کا مطلب صرف انہیں ہی معلوم ہوتا ہے" اس لیے چاہے آپ کا ساتھی ہر صبح کافی پیتا ہو ایک خاص انسسیت جو یہ کہنے میں ہے کہ "چائے بہت اچھی ہے" یا کچھ اور باتیں کرنا جیسے "آج باہر نہ چلیں" یا یہ کہنا کہ "نہیں نہیں مجھے پچانوے ہزار ڈالر خرچ کر کے تمہارے ساتھ وقت گزارنے کی کوئی ضرورت نہیں" (از راہ مذاق) وغیرہ وغیرہ۔ آپ کئی ایسے جملے اور رواج خود قائم کر سکتے ہیں۔ اپنے خاندان میں چلتی آرہی بچپن کی کچھ روایات کو یاد کریں اور انہیں اپنے گھر میں رائج کرنے کی کوشش کریں۔ اگر یہ نہ ہو سکے تو مل جل کر نئی روایات بنا لیں ایک وقت آئے گا جب آپ ان ساری باتوں کو یادوں کا بہت بڑا خزانہ سمجھنے لگیں گے۔

گھومنے پھرنے جائیں
وہ جوڑے جو 30، 40 یا 50 سال سے بھی زیادہ عرصے سے اکٹھے رہ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو کامیاب بنانے میں ان کا باقاعدگی سے گھومنے پھرنے جانا بہت بڑا سبب ہے۔ اگر پیسے نہ ہوں کوشش کریں کہ پیدل چلے جائیں، اور وہاں کسی سستی سی فلم کا پروگرام بنا لیں یا کسی ہوٹل سے ہلکا پھلکا کھانا کھانے کا ۔ اگر آپ اپنے ساتھی کے ساتھ اکٹھے اچھا وقت گزارنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کے اندر ایسے احساسات پیدا ہوں گے جو آپ کو ایک دوسرے کی محبت محسوس کرنے میں مدد دیں گے۔

روپے پیسے کے معاملات پر پہلے سے متفق ہو جائیں
ایک بات بڑی حیران کن ہے کہ بہت سے جوڑے جب تک شادی نہیں کر لیتے یا تو پیسوں کے موضوع پر کچھ نہیں بولتے اور اگر بولتے ہیں تو بہت سطحی سے انداز میں۔ شادیوں پر بات چیت کرتے ہوئے اگر کچھ نکات پیش پیش رہتے ہیں تو ان کی وجہ فریقین کا روپے پیسے کے معاملات حل کرنے میں نقطہ نظر کا اختلاف محسوس ہوتا ہے۔ نکاح نامے پر دستخط کرنے سے پہلے قرضوں ، بلوں اور بچتوں کے بارے میں بات چیت ضرور کرلیں۔ اس بات کو پہلے ہی طے کر لیں کہ کون کتنا خرچ دے گا اور کون کیسے خرچ کرے گا۔ بعد میں یہ پتہ چلانا کہ آپ کی سوچوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ایسی مشکلات کو جنم دے گا جو کبھی ختم ہوتی نظر نہیں آئیں گی۔

محبت اور احترام
چاہے کچھ ہو جائے دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے آسمان زمین پر آگرے آپ ایک دوسرے کو محبت اور احترام سے بلانا ختم نہ کریں۔ ایسے بہت سے سادہ اصول ہیں جو پچھلے 80 سالوں سے اچھے نتائج فراہم کر رہے ہیں اور جو آج بھی اپنائے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اصول یہ ہیں۔

۱: اگر غصہ چڑھا ہو تو سونے نہ جائیں۔

۲: گھر آتے یا گھر سے جاتے ہوئے پرتپاک انداز میں ملیں۔

۳: ہر روز کم از کم ایک بار ضرور کہیں"تم بہت اچھی ہو" (اچھے ہو)۔

۴: بات چیت کے دوران تمیز کا پہلو ملحوظ خاطر رکھیں اور" پلیز" یا " تھینک یو" کہتے رہیں۔

۵: ایک دوسرے کو اچھے ایس ایم ایس بھیجیں، ایک دوسرے کے لطیفوں پر ہنسیں ، چاہے وہ لطیفے کتنی ہی بار سنیں ہوئے کیوں نہ ہوں۔

۶: چھوٹی چھوٹی باتوں کی پوچھ گچھ سے گریز کریں۔ ہر روز کم از کم ایک آدھ نئ بات ضرورکریں۔

۷: اپنی شادی کی ذمہ داریاں نبھانے کی ہر مکمن کوشش کریں آج کل کے دور میں ایسا کرنا مشکل تو بہت ہے لیکن آپ کو اپنی شادی ہر کام سے پہلے یاد رکھنی چاہیے۔ اگر آپ اپنی شادی کو کامیاب بنانے کا تہیہ کیے ہوئے ہوں اور آپ کو یہ بھی علم ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کے اس تہیے میں مددگار اور معاون ہے تو ایسا کوئی کام نہیں جو آپ پورا نہ کرسکیں۔
Logged

ANGEL OF NICE SHOOGLE
cmyaseen
Sr. Member
****
Posts: 1227



View Profile
« Reply #1 on: April 23, 2010, 08:16:51 PM »


 Ok dadi Amma I got it, main inn sub instructions per 200% amul karoun ga bus ab app jaldi se koi larki doundh ley marey liyea.

  yahoo  happy  happy
Logged
FAIRY (AngeL of N. Shoogle)
Global Moderator
Hero Member
*****
Posts: 3777



View Profile
« Reply #2 on: April 23, 2010, 09:38:26 PM »

pata nai kis bechari masoom ladki ka naseeb phuty ga ap sy shadi ker k  mazah mazah mazah
Logged

ANGEL OF NICE SHOOGLE
cmyaseen
Sr. Member
****
Posts: 1227



View Profile
« Reply #3 on: April 27, 2010, 08:38:07 PM »


 humm yeh tu hai  care2
Logged
Guriya khan
Full Member
***
Posts: 83


just wana say hi!!!!


View Profile
« Reply #4 on: May 10, 2010, 07:10:47 PM »

pahly mujhy ye tu batao k en ganjy sy shadi kery ge kon bechari mazah mazah
Logged
FAIRY (AngeL of N. Shoogle)
Global Moderator
Hero Member
*****
Posts: 3777



View Profile
« Reply #5 on: May 25, 2010, 01:46:54 AM »

good guriya keep it up buddy  79
Logged

ANGEL OF NICE SHOOGLE
shary
Hero Member
*****
Posts: 3073


Always remember that i'm the best in what i do.


View Profile WWW
« Reply #6 on: August 08, 2011, 04:08:43 AM »

keeeepp it upppppp Shocked Shocked Shocked clap lajjo
Logged



                   
L0n3Ly WisH
Sr. Member
****
Posts: 1433


||v||a|<3 A |/\|iSH


View Profile
« Reply #7 on: November 17, 2011, 06:00:45 PM »

Wah Fairy ji, bht khoob.....nice sharing. lajjo

Kafi information mili he ise read kar k. laughing

Thanx alot for sharing. columns

Logged



Pages: [1] Send this topic Print 
« previous next »
Jump to:  



Powered by MySQL Powered by PHP Powered by SMF 1.1.11 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC Valid XHTML 1.0! Valid CSS!